Blog
میں تم کو ڈھونڈتی رہتی ہوں ہر جگہ لیکن
تم کہ موجود ہو پر پھر بھی دستیاب نہیں
تم!
زندگی کی کٹھن مسافت میں
تم ہو جب بھی کبھی میسر تو
دل میرا جھوم جھوم اٹھتا ہے
زندگی کی مثال کیا دیجئے
موت اس کی جو خود محافظ ہے
زندگی کی مثال کیا دیجئے
زندگی کی مثال کیا دیجئے
موت اس کی جو خود محافظ ہے
وضو
اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ وضو صرف نماز کے لیے ہی ہوتا ہے.
وضو تو ارادہ کو عملی جامع پہنانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے اپنی سوچ کو ایک نہج پر لانا ہے.
پھر جب ارادہ کر لیا, سوچ پاک ہو گئی تو لباس پر توجہ دی مطمعین ہوگئے کہ بندگی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تیار ہیں.
بلکل اسی طرح وضو ہر اچھے عمل کی ابتداء ہے.
یعنی ہر عمل سے پہلے اپنی سوچ کو پاک کرنا. نوکری پیشہ افراد اگر جاب پر جاتے ہوئے نیت کو صاف کر لیں کے چاھے جو ہو جائے نہ برا کام کرنا ہے نہ کرنے دینا ہے تو سوچیں ایک ادارہ ٹھیک ہو جائے گا.
بلکل اسی طرح تجارت اور لین دین کے معاملات میں سود, رشوت اور دیگر عوامل سے پرہیز کیا جائے یعنی اپنی نیت پاک کر لی جائے تو یقیناً ہم با وضو زندگی گزارنے میں نہ صر ف کامیاب ہو جائیں گے بلکہ ایک خوبصورت معاشرہ بھی تشکیل پا جائے گا.
آئیں عہد کریں مسلمان کہلانا ہی نہیں ہے بلکہ مسلمان بننا بھی ہے تاکہ روز محشر اپنے امتی ہونے پر جہاں ہم فخر کریں وہیں پیارے آقا ہم سے راضی ہو جائیں.
